حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں پیش آنے والے انتہائی دردناک سانحے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اس سانحہ میں دسیوں افراد شہید، سینکڑوں زخمی اور بہت سارے گھر اور سرکاری عمارات تباہ ہوگئیں۔
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اس بیان میں مزید آیا ہے کہ آج ایک ایرانی بحری جہازامدادی سامان اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم اور ادویات لے کر بیروت میں رفیق حریری نامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا۔
یاد رہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں بندرگاہ کے نزدیک گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم سو افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔